کوئی تھوڑی سی نقل کروا دے پلیززز

اسلام علیکم یا تھیم میکرز!
امن ایمان ایک مرتبہ پھر سے نئی تھیم بنانے کے چکر میں بری طرح الجھ گئی ہے۔۔اس مرتبہ امن کے ساتھ امن کی بیٹی محترمہ بھی ہے جو اپنی ماما کو پوری concentration کے ساتھ کام نہیں کرنے دے رہی۔۔اس لیے آپ کی مدد درکار ہے۔۔عمار آج کل نظر نہیں آرہے اور ساجد اقبال بھی غائب ہیں۔۔اس لیے جو بھی تھیم ایکسپرٹ اس پوسٹ کو دیکھیں میرا کام کردیں۔۔
میں نے تھیم کو بہت زیادہ localized نہیں کرنا۔۔اس میں ہی اس کی اصل خوبصورتی ہے۔۔۔ہر پوسٹ کے آخر میں comments کا بہت خوبصورت ایمج ہے۔۔میں نے اسے بھی نہیں ہٹانا۔۔۔اور سائیڈبار میں بھی کیٹگری ٹائٹل میں ایمج ہیں۔۔۔ان کو بھی تبدیل نہیں کرنا۔۔۔۔بس ایک دو کام ہیں۔۔جو میں لکھ رہی ہوں آپ جواب لکھ دیجیے گا۔۔میرے پاس فائر فاکس بگز نہیں ورنہ سی ایس ایس کو کچھ دیکھ ہی لیتی۔۔۔خیر
1۔ میں نے باڈی کی بجائے container میں direction کا ٹیگ دیا ہے۔۔۔باڈی میں یوز کرنے سے وہ ہیڈر بھی خراب کردیتا ہے۔۔۔اس سے پوسٹ ڈائریکشن تو ٹھیک ہو گئی لیکن۔۔۔ہر پیج کے آخر میں پچھلی پوسٹ کے لیے جو لنک ہوتا ہے وہ خراب ہوگیا ہے۔۔جسے اس تھیم میں صفحہ ایک،دو،تین یہ سب خراب نظر آرہا ہے۔۔اس کا کوئی حل۔۔؟؟؟؟

2۔ تبصرہ جات کا فونٹ کیسے بڑا ہوگا۔۔؟سی ایس ایس کی وہ لائن بتا دیں۔

3۔ سائیڈ بار میں حالیہ تبصرہ پر ارضان On لکھا ہے۔۔اس آن کو اردو میں کرنا ہے۔۔۔؟؟

باقی تاریخ،لیبل وغیرہ میں تبدیل نہیں کرنا چاہتی۔

مجھے یہ تھیم اپنی اصل حالت میں زیادہ اچھی لگی ہے۔۔۔صرف ایک تبدیلی کی ہے۔۔تھیم کے بیک گراؤنڈ ایمیج میں ایک انکل اور آنٹی فضول سا پوز بنا کربیٹھے تھے۔۔۔اسے تھوڑی سی کامن سینس استمعال کرکے ایڈیٹ کردیا۔۔۔۔یہ دیکھیں اصل ویو۔۔۔
تھیم لو لیٹر :)

ps..<< ماؤ،شب میرا نیٹ پراکسی پر چل رہا ہے۔۔اس لیے میسینجر نہیں کھل رہے :og ۔۔۔۔۔ ہاں بلکہ یاد آیا ماؤ آپ تو ماشاءاللہ سے تھیم ایکسپرٹ بن گئی ہیں۔۔۔آپ کے پاس وقت ہو تو آپ میرا کام کردیں۔

پیشگی شکریہ

اور ہاںںںںںں یاد آیا ہے تو شرمندگی کی بات لیکن کم علمی اس سے زیادہ شرمندگی ہے۔۔۔اس لیے پوچھنے میں کوئی ہرج نہیں۔۔ :blush: یہ جو اس تھیم کی ہر پوسٹ کے آخر میں Digg.RSS.Twitter یہ سب آئیکون نظر آرہے ہیں یہ کیا ہیں۔۔کیوں استمعال ہوتے ہیں؟؟؟ اور RSS کو کوئی آسان لفظوں میں بتائے گا کہ اس کا استمعال کیسے اور کیوں کرتے ہیں۔

  • Digg
  • Del.icio.us
  • StumbleUpon
  • Reddit
  • Twitter
  • RSS
Comments

میرا گاؤں

ماوراء یہ ملتان میں میرے گاؤں کی تصویریں ہیں۔۔۔۔یہ میں خاص طور پر آپ کے لیے رکھ رہی ہوں۔۔آپ اپنے گھر والوں کو ضرور دیکھایے گا۔۔کیوں۔۔۔وجہ سمجھ گئی ہیں ناااااااااا؟

تصویریں تو بہت ساری ہیں لیکن لائٹ اور کیبل نیٹ میرے ضبط کا امتحان لے رہے ہیں۔۔۔ڈائل اپ اسپیڈ کا پتہ نہیں کیبل نیٹ تو ایک تصویر اپ لوڈ کرنے میں مرنے والا ہوجاتا ہے۔۔خیر جو تصویر ہاتھ لگ رہی ہے وہ اپ لوڈ کرتی جارہی ہوں۔۔۔کبھی نہ کبھی تو ساری ہوجائیں گی۔ :thinkin/

یہ شروع کی تصویریں ہمارے ڈیری فارم کی ہیں۔۔۔

http://smg.photobucket.com/albums/v497/AAMAN_EMAN/th_fr1.jpg

http://smg.photobucket.com/albums/v497/AAMAN_EMAN/th_fr2.jpg

http://smg.photobucket.com/albums/v497/AAMAN_EMAN/th_fr3.jpg

گائیں آؤٹ ٹو لنچ :hahaha:

http://smg.photobucket.com/albums/v497/AAMAN_EMAN/th_fr4.jpg

http://smg.photobucket.com/albums/v497/AAMAN_EMAN/th_DSC00333.jpg

http://smg.photobucket.com/albums/v497/AAMAN_EMAN/th_DSC00377.jpg

http://smg.photobucket.com/albums/v497/AAMAN_EMAN/th_DSC00363.jpg

ترقی اور پسماندگی میں گز بھر کا فاصلہ

ماوراء شب ابھی میرے پاس دبئی کی بھی بہت مزے کی تصویریں ہیں لیکن وہ سب پھر کبھی سہی۔۔۔۔اب نیٹ منحوس ہوچکا ہے۔

  • Digg
  • Del.icio.us
  • StumbleUpon
  • Reddit
  • Twitter
  • RSS
Comments

حبہ

ساجد اقبال آپ نے حبہ کی تصویر کا کہا تھا تو یہ۔۔۔۔

یہاں حبہ میڈم دس دن کی ہیں۔۔۔:)

Hibbah Pic

یہاں حبہ چالیس دن کی ہے۔۔۔

http://smg.photobucket.com/albums/v497/AAMAN_EMAN/th_IMG0785A.jpg

یہ حبہ کی کچھ دن پہلے کی تصویر ہے۔۔یہاں چھ مہینوں کی ہے۔۔

http://smg.photobucket.com/albums/v497/AAMAN_EMAN/th_h3.jpg

  • Digg
  • Del.icio.us
  • StumbleUpon
  • Reddit
  • Twitter
  • RSS
Comments

خیر مبارک۔۔۔!

خیر مبارک۔۔۔!
یہ کہنے میں میں نے کافی دن لگا دیے۔۔اس کے لیے بہت بہت معذرت خواہ ہوں۔۔پہلے بتا دوں کہ خیرمبارک کس بارے تھی۔۔آپ سب نے مجھے میری بیٹی کے پیدا ہونے پر جو ڈھیروں ڈھیر مبارک باد اور دعائیں دی ہیں یہ اس کے لیے ہے۔مجھے بے حد خوشی اس بات کی ہے کہ جو مجھے جانتے ہیں ان سے مبارک وصول کرنا تو میرا حق بنتا تھا :) لیکن یہاں بہتت سارے ایسے بلاگرز بھی آئے جومجھے نہیں جانتے لیکن پھر بھی اپنے قیمتی وقت میں سے چند لمحے مجھےدیے اور وش کیا ۔اس کے لیے آپ سب کا بہتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتت سارا شکریہ۔۔۔آپ سب بہتتتتتتتتتتتتتتتتتت اچھے ہیں۔
اب پہلے میں اتنی تاخیر سے جواب دینے کی وجہ بتادوں۔۔ایک تو میں تین چار ماہ کے بعد لاہور ماما کے گھر آئی۔۔سسرال میں نیٹ کی سہولت نہیں۔۔پھر یہاں لاہور میں لائٹ جانے کے بدترین اوقات تھے۔۔اس لیے میرے اور نیٹ کے تعلقات جلدی بحال نہ ہوسکے۔۔۔خیر کسی طرح یہ سب مینیج کیا تو خیر سے سارے پاسورڈز بھول گئے اور پھر پاسورڈز ہاتھ چڑھے تو بلاگ پر پرانی تھیم دیکھ کر لکھنے کا دل نہ چاہا۔۔۔پورا ایک ہفتہ اچھی تھیم ڈھونڈنے میں لگا دیا۔۔۔۔جب اچھی تھیمز ہاتھ لگیں تو کوئی تھیم بھی اردو لباس پہننے کو تیار نہ ہوئی۔۔۔کسی کو direction: rtl; سے فٹ کیا کسی کو سے ڈیزائن کیا لیکن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نہ جی آؤٹ فٹ آؤٹ ہی رہے :cry: تنگ آکر چھوڑ دیا۔۔ اور میں منصور قیصرانی بھائی کا ذکر کرنا تو بھول ہی گئی۔۔جن کی وجہ سے اردو لکھنے پڑھنے کے قابل ہوئی۔۔۔ونڈوز انسٹال کرنے پر سارے فونٹس سائٹس روابط سب اڑ گئے تھے۔۔۔تھوڑی مدد فہیم نے کی اور بہتتت سارا کام منصور بھائی نے۔۔۔شکریہ منصور بھائی۔۔ :)
اب سب سے پہلے پچھلی پوسٹ پر جو جوابات ملے ان کے بارے میں کچھ بات۔۔۔

افتخار چاء۔۔۔آپ نے لکھا کہ حبہ نام کا مطلب ٹھیک نہیں تو چاء میں نے یہ نام ایک اسلامک سائٹ مسلم نیم ڈاٹ کام سے دیکھا تھا۔۔۔۔Hibbah اس کا مطلب وہاں لکھا تھا Beloved ویسے اصل نام حَبہ Habbah ہی ہے جو ایک کشمیری خاتون لیڈر کا نام بھی ہے حبہ خاتون۔۔۔اگر Hibbah کے بارے میں کسی اور کو بھی کچھ پتہ ہے تو پلیززز بتا دیں۔۔میں نام بدل لوں گی۔۔حبہ کے بابا کو بھی حبہ سے زیادہ اچھا نام حانیہ لگا ہے۔۔۔شاید یہ نام ہم بدل دیں۔ افتخار چاء بہت شکریہ۔

فیصل بھائی باربی ڈول کہنے سے منع کرنے پر مجھے برا نہیں لگا لیکن ایسا کہنے میں براکیا ہے۔۔۔باربی ڈول ایک پیاری سی گڑیا کے ساتھ تشبہہ ہے بس اگر آپ کو اچھا نہیں لگا تو نہیں کہوں گی۔۔: )

شازی باجو۔۔۔۔حبہ نے چھ مہینوں میں بہت ساری شکلیں بدلی ہیں۔۔۔ویسے اس کی الگ شکل ہے۔۔۔آنکھیں لیکن میری جیسی اور فیس کٹ اپنے بابا جیسا ہے۔۔۔اور گٹی کسی نے نہیں دی میں دو دن آئی سی یو میں رہی تھی تو حبہ نرسری میں رہی ۔۔اس لیے نرس نے ہی اسے دودھ وغیرہ پلا دیا تھا۔۔۔اب پتہ نہیں جس نے پہلی بار کچھ کھلایا وہ خود کیسی تھی۔۔ :thinkin/

بلا بھائی دیکھ لیں۔۔۔حبہ چھ مہینوں کی ہوگئی ہے اور میں اب نیٹ پر آئی ہوں۔۔اس کا مطلب ہوا نا کہ میں اچھی ماما ہوں اور دنیا کے جھمیلوں میں نہیں پڑی :)

باقی سب کا بھی بہتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتت سارا شکریہ۔۔مجھے ہمیشہ اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا اور دعا تب کرنی ہے جب آپ میرے بلاگ پر آئیں۔۔کیوں کہ ویسے تو میں یاد نہیں آؤں گی ۔۔ہیں نااااااااااااا :hm:

  • Digg
  • Del.icio.us
  • StumbleUpon
  • Reddit
  • Twitter
  • RSS
Comments

حبہ کی ماما

حسب روایت جیسے کہ مجھے اپنے بلاگ سے ہر بات شیئر کرنے کی عادت تھی اور ہے تو یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ اتنی مزے کی نیوز ابھی تک ہالہ سے نہ شیئر کی جائے۔۔۔: )
5th Dec 2008 کو میں ایک پیاری سی باربی ڈول کی ماما بن گئی ہوں۔۔۔: ) جس کا نام میں نے حبہ (Hibbah) رکھا ہے۔۔۔میری بیٹی ماشاءاللہ سے بہت کیوٹ ہے۔۔۔( مجھے تو دنیا کی حسین ترین بےبی لگتی ہے ) سب سے پہلے اُش کی خالہ حجاب نے اس کی آواز سنی تھی۔۔۔:)
وقت بدلنے کے پتہ بھی نہیں چلتا۔۔۔کل تک میں اپنی ماما کو تنگ کیا کرتی تھی اب مجھے تنگ کرنے کے لیے ایک عدد ضدی اور لڑاکا حبہ آگئی ہے۔۔۔ماما کہتی ہیں پوری کی پوری مجھ پر گئی ہے۔۔۔۔:)
اس بارے میں بھی بہتتتتتتت سارا لکھنے کو دل چاہ رہا ہے لیکن مجبوری۔۔ماما بن کر بھی ابھی اپنی ماما سے ڈرنا پڑ رہا ہے۔۔۔نیٹ کے استعمال پر سخت ترین پہرہ ہے۔۔۔اس لیے ابھی چپکے سے یہ چھوٹی سی پوسٹ لکھی ہے۔۔۔جیسے ہی پابندی ختم ہوئی۔۔۔آپ سے اپنے بلاگ سے ڈھیر ساری باتیں شئیر کروں گی۔

  • Digg
  • Del.icio.us
  • StumbleUpon
  • Reddit
  • Twitter
  • RSS
Comments

ًMy 1st wedding anniversary*16th Dec*

آج کے دن میں مس ارضان سے مسز ارضان بن گئی۔۔۔: ) بہت ساری خوشگوار یادیں آج کے دن سے وابسطہ ہیں۔۔۔۔پتہ بھی نہیں چلا اور سال اتنی جلدی گزر گیا۔۔۔میں شاید پہلی انٹرنیٹ یوزر ہوں جس نے اپنی مہندی والی رات بھی ایک عدد پوسٹ لکھ ڈالی۔۔۔(دیکھی اردو زبان کی خدمت اور محبت :hehe: ) لکھنا تو مجھے بہت کچھ تھا لیکن ابھی چونکہ بیٹھنےکی اجازت نہیں۔۔۔اس لیے یہ پوسٹ pending ہے۔۔۔جلد ہی اسے مکمل کروں گی انشاءاللہ۔

  • Digg
  • Del.icio.us
  • StumbleUpon
  • Reddit
  • Twitter
  • RSS
Comments
 Page 1 of 26  1  2  3  4  5 » ...  Last »